گلگت اوراسکردو تک موٹروےبنانےکا اعلان

0
36

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان کیا ہے۔

شیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی 14ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ سکھر اور حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے بھی جلد مکمل ہو جائے گی جو ملکی ترقی کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں مزید کہاہے کہ اہداف کا تعین کر دیا گیا ہے، موٹروے اپنا بوجھ خود اٹھائے گی، مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنائی جائے گی۔

اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے کہاہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود موٹروے پولیس بہترین کام کررہی ہے۔

کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید حشمت کمال نے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت کیساتھ ساتھ شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

ایف آئی اے کے 100 اہلکاروں سمیت 289 پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں پاسنگ آؤٹ بیچ کیلیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کیا گیا اور ٹریننگ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Leave a reply