سعودی عرب نے 25 ممالک کا سفر کرنےسے منع کر دیا

0
117

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری پاکستان، نیپال، نائیجیریا ، افغانستان، بنگلہ دیش، عراق، شام اور بھارت سمیت 25 ممالک کے سفر سے حتی الامکان گریز کریں۔

سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات اپنے شہریوں کو پولیو، ، مونکی پوکس ، ڈینگی، ملیریا، ہیضہ اور خسرہ سمیت کورونا جیسی بیماریوں سے بچانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

سعودی محکمہ صحت کے مطابق یہ متعدی بیماریاں صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں اور ان ممالک میں ایسی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے صحت کے نظام کے پیش نظر سفر سے بھی گریز کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply