روپے کی قدر بڑھنے سے ڈالر سستا ہوگیا

0
114

ہاٹ لائن نیوز : ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ 284 روپے 38 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کمی سے 285 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔

Leave a reply