سرفراز احمد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

0
104
سرفراز احمد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا جائے گا۔ ان کا تقرر جلد باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اپنی ذمہ داریاں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے شروع کریں گے، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔ اس سیریز کا پہلا میچ 8 مئی اور دوسرا میچ 16 مئی سے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اظہر محمود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ سرفراز احمد پہلے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور بھی رہ چکے ہیں، جن کی قیادت میں ٹیم نے ایشیا کپ جیتا تھا اور انہوں نے حال ہی میں انڈر 19 ورلڈکپ میں بھی مینٹور کی ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔

Leave a reply