سابق وزیر کواشتہاری قرار دینےکافیصلہ معطل

0
122

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ آپکی استدعا سے سکروٹنی پر کوئی اثر انداز نہیں ہوگا

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ جب ایک شخص گرفتار اور جیل میں ہوتا ہے تو پھر اشتہاری والا معاملہ ختم ہوجاتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ جج انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فواد چودھری کو پولیس رپورٹ کے مطابق اشتہاری قرار دیا، فواد چودھری کو مقدمہ میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم جیل میں ہے اسکی ابھی تک ضمانت نہیں ہوئی ۔

عدالت نے فواد چودھری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا ۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس دیتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کرلیا ۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ فواد چودھری اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں، فواد چوہدری کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت سے اشتہاری قرار دیا گیا ہے، سکروٹنی میں فواد چودھری پر اعتراضات دائر کیے جا سکتے ہیں ۔

عدالت نے فواد چودھری کے وکیل سے استفسار کیا کہ کس ایکٹ کے تحت اعتراضات ہوسکتے ہیں بتائیں، الیکشن ایکٹ کے تحت بتائیں کہاں لکھا ہے کہ اشتہاری کی سکروٹنی نہیں ہوسکے گی ۔

Leave a reply