سعودی صحرا میں برفباری سے سفیدی چھا گئی

0
56

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے مغرب میں واقع صحرائے عفیف میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کے باعث حیرت انگیز طور پر برفباری ہوئی، ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق صحرا میں رہنے والے لوگ اور سوشل میڈیا صارفین دونوں ہی اس غیر متوقع مناظر کو دیکھ کر حیران ہوئے، برف سے ڈھکے صحرا کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگ گئی ہیں۔

یہ برف باری اس وقت شروع ہوئی جب ماہرینِ موسمیات نے سعودی عرب میں 17 مارچ کو ایک نیا موسمی نظام شروع ہونے کی توقع ظاہر کی تھی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ نئے موسمیاتی سسٹم کے آنے سے ملک میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جس سے گرج چمک کے ساتھ اولے، طوفان، اور تیز ہوائیں بھی چلے گی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے شمال کی طرف بڑھنے والے نئے موسمی سسٹم کی نگرانی کر رہے ہیں، اس سے وسطی اور مغربی علاقوں میں گہرے بادل آنے کی توقع ہے،جس سے ممکنہ طور پر بارش بھی ہوگی، موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Leave a reply