سابق وزیر اعلی کی پیشی

1
84

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلی پرویزالہیٰ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کے سامنے پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر تمام کمپلیکس سیکیورٹی لگا کر سیل کر دئیے گئے ، 3 ایس پی اور 500 پولیس اہلکار س موقع پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کی تھی، مگر اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا اور پرویز الٰہی کو راولپنڈی سے لاہور ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ، پرویزالہیٰ کی مسلسل یہ 12ویں گرفتاری ہے ۔

1 comment

Leave a reply