سابق وزیراعظم کو بلاوا آگیا

0
133

ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

پی پی رہنما اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس میں اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے الزامات لگائے گئے ہیں جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو 11 جنوری 2024 تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں سلیم مانڈوی والا اور دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے چاروں غیر حاضر شریک ملزمان کو طلب کرنے کے لیے ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جنوری 2024 تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply