زلزلےکےشدیدجھٹکے

0
126

ہاٹ لائن نیوز : انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تاہم سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صوبے شمالی مالوکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 ریکارڈ کی گئی۔ مغرب میں اور سمندر کےتہہ سے 109 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے شمالی مالوکو صوبے کے مغربی ہلمورا اور شمالی ہلمورا اضلاع کے ساتھ ساتھ مناڈو شہر، بٹونگ شہر، مناہاسا ضلع ، شمالی سولاویسی صوبے کے سیتارو ضلع میں بھی محسوس کیےگئیے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ فہبی آلٹنگ نے بتایا کہ زلزلے کے باعث ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر کام کرنے والا ایک اہلکار ٹاور گرنے سے ہلاک ہوا۔

Leave a reply