ریسٹورنٹ میں دھماکہ، ایک ہلاک، 22 زخمی

0
52

ہاٹ لائن نیوز : شمالی چین میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چین کے شہر سانہے میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریسٹورنٹ فرائیڈ چکن شاپ تھا، جس میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا اور ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے اور آگ کے باعث ریسٹورنٹ کی عمارت جل گئی جب کہ قریب کھڑی کاروں کو بھی نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Leave a reply