رمضان شروع ہوتے ہی گھی کی قیمت گر گئی

0
53

ہاٹ لائن نیوز : یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری کے بعد گھی 30 روپے فی کلو سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب روپےسے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، گھی کی قیمت 365 روپے سے کم ہو کر 335 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

Leave a reply