بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کی مشکلات برقرار

0
39

ہاٹ لائن نیوز : خاور مانیکا پر قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ خارج کروانے کی درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی ،جسٹس علی باقر نجفی کے رخصت پر ہونے کے سبب سماعت نہ ہوسکی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کے وکلاء کو ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کی ہوئی ہے،
خاور مانیکا نے مقدمہ خارج کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔
ان کا موقف ہے کہ اس مقدمے میں ان کی ضمانت ہوچکی ہے تمام ثبوت فراہم کردیے گئے ہیں، انہوں نے عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

Leave a reply