ڈاکٹر یاسمین راشد کی اج بھی ضمانت نہ ہو سکی

0
82

ہاٹ لائن نیوز : انسداددہشت گردی عدالت نو مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے معاملہ پرانسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

پراسیکیوشن نے دلائل کیلیے مہلت طلب کی ، عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری کو دلائل کیلیے طلب کر لیا ۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشدجاویدچدھڑنے سماعت کی

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نےپولیس کی گاڑیاں جلانےکےکیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔

Leave a reply