دنیا بھر کے کانٹینٹ کریئیٹرز پاکستان پہنچنے لگے

0
9
دنیا بھر کے کانٹینٹ کریئیٹرز پاکستان پہنچنے لگے

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف ٹریول وی لاگرز اور سوشل میڈیا کریئیٹرز کی بڑی تعداد ان دنوں پاکستان کا رخ کر رہی ہے، جہاں وہ قدرتی حسن، ثقافتی رنگا رنگی اور عوام کی مہمان نوازی سے بے حد متاثر نظر آتے ہیں۔
پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت اور متنوع ثقافت کی وجہ سے ہمیشہ عالمی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اگرچہ ماضی میں سیکیورٹی خدشات اور علاقائی کشیدگی کے باعث ملک کی سیاحت متاثر ہوئی، تاہم حالیہ برسوں میں صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال نے غیر ملکی سیاحوں اور کانٹینٹ کریئیٹرز کو دوبارہ پاکستان کی جانب متوجہ کیا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے یوٹیوبرز اور ٹریول بلاگرز نے کراچی سمیت کئی شہروں کا دورہ کیا اور یہاں کے عوامی رویوں اور مقامی ثقافت کو سراہا۔
غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ان کی توقعات سے کہیں زیادہ خوبصورت، پُرامن اور محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ثابت ہوا۔ انہوں نے اپنے سفر کے دوران مختلف تاریخی مقامات، روایتی کھانوں اور شہری زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
ان کانٹینٹ کریئیٹرز کے مطابق پاکستانی عوام کی خلوص بھری مہمان نوازی نے ان کے سفر کو یادگار بنا دیا۔ خاص طور پر کراچی کی مصروف زندگی، مقامی بازاروں اور لوگوں کے دوستانہ رویے نے انہیں بے حد متاثر کیا۔
سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز اور تصاویر کو صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایسے مثبت تاثرات دنیا بھر میں پاکستان کا نرم، محفوظ اور خوبصورت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Leave a reply