دفعہ 144 نافذکردی گئی

0
101

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن عامہ کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ غیر قانونی اجتماع کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کچھ لوگ الیکشن کمیشن، دیگر سرکاری اداروں کے گرد غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجتماع پر اکسانا بھی جرم ہے، قانون کے اندر پرامن احتجاج سب کا حق ہے، غیر قانونی اقدام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد سب کا فرض ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

Leave a reply