درفشاں سلیم کا جسمانی ساخت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

0
25
درفشاں سلیم کا جسمانی ساخت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم سلیم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں انہیں اپنے وزن اور جسمانی ساخت کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی ایک قسط نشر ہونے کے بعد بعض صارفین نے ان کے لباس اور بازوؤں پر نامناسب تبصرے کیے۔

معاملہ اس وقت مزید بڑھ گیا جب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے اداکارہ کی ایسی تصاویر تیار کیں جن میں ان کے بازو غیر معمولی طور پر بڑے دکھائے گئے۔ ان تصاویر کے ذریعے اداکارہ کا مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی، جس پر باڈی شیمنگ کے رجحان پر بھی بحث شروع ہوگئی۔

درفشاں سلیم نے تنقید کا براہِ راست جواب دینے کے بجائے پُراعتماد انداز اپنایا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک لگژری برانڈ کی تشہیری ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ طنزیہ کیپشن بھی لکھا۔ ان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

مداحوں نے اداکارہ کے مثبت رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی کی جسمانی ساخت یا وزن کو مذاق کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر آن لائن باڈی شیمنگ اور سوشل میڈیا پر دوسروں کے بارے میں غیر ضروری تبصرے کرنے کے رویے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Leave a reply