خیبر میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 22 مبینہ دہشتگرد ہلاک

0
8
خیبر میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 22 مبینہ دہشتگرد ہلاک

خیبر ضلع میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک آپریشن کیا جس کے دوران 22 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک شدت پسند گروہ سے بتایا جاتا ہے۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک کم عمر، تقریباً 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا چھپے ہوئے عناصر کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply