خون صاف کرنے کا بہترین قدرتی طریقہ

0
80

( ہاٹ لائن نیوز) بیر کے استعمال سے خون کے زہریلے مادے خارج اور خون صاف ہوتا ہے ۔ روزانہ 8 سے 10 بیر کھانے سے چہرے کے داغ دھبے صاف اور چہرہ تروتازہ رہتا ہے ۔

بیر کی گٹھلی پیس کر ٹوٹی ہوئی ہڈی پر لگانے سے ہڈی جڑ جاتی ہے ۔ اس کی گٹھلی عضلاتی چوٹ میں فائدے مند ہوتی ہے ۔ اس فائدے کے لیے بیر کی گٹھلی باریک کوٹ کر پانی میں اتنا جوش دیں کہ اس کا پانی خوب گاڑھا ہونے لگے۔ اس کو ٹوٹی ہوئی ہڈی اور عضلاتی چوٹ پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اگر یہ خاص پانی بچوں کے پاؤں پر ملا لیا جائے تو بچے جلد چلنے لگتے ہیں ۔

پرانے زخم جو خشک نہ ہوتے ہوں ، ان پر بیروں کے درخت کی چھال کا سفوف چھڑکنے سے بہت جلدی آرام آ جاتا ہے ۔

بیری کے پتوں کو پانی میں جوش دے کر اس پانی کے ساتھ سر کے بال دھوئیں تو بال سیاہ ، مضبوط، لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں ، اس سے سر سے خشکی بھی ختم ہو جاتی ہے ۔

Leave a reply