خودکش حملہ آور کی اطلاع، اسلام آباد کی یونیورسٹیاں بند

0
63

ہاٹ لائن نیوز : سیکیورٹی اداروں نے رات گئے اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیوں کو بند کردیا گیا۔

این ڈی یو، قائداعظم، ائیر اور بحریہ یونیورسٹیوں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملوں کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم نے کی ہے، اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں حملے ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، حملے کے لیے خاتون خودکش بمبار کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیاں اور اسکول بند ہیں، حملے 22 سے 24 جنوری کے درمیان ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، انتخابی جلسوں، جلوسوں میں احتیاط کی ضرورت ہے، پولیس اپنی جانب سے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a reply