
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ہپناٹائز کرکے لوٹنے کے واقعات سامنے آگئے، خواتین کو لوٹنے والا 6 خواتین پر مشتمل بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ہپناٹائز کرکے لوٹنے کے واقعات سامنے آنے لگے، 6 خواتین پر مشتمل بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا ۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملیر انویسٹی گیشن اینڈ آپریشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6 رکنی بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ صاحبہ عرف حنا ہے، ملزم کی شناخت 2 متاثرہ خاندانوں کی خواتین سے ہوئی ہے، گرفتار خواتین سے لاکھوں روپے کا سامان برآمد ہوا ہے۔








