حکومت کا بڑا فیصلہ، عوام کو ریلیف مل گیا

0
5
حکومت کا بڑا فیصلہ، عوام کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد رواں مدت کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر کی موجودہ قیمت پر دستیاب رہے گا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
حکام کے مطابق نئی قیمتیں 11 اگست کے لیے نافذ العمل رہیں گی اور اس دوران پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply