حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کردی

0
11
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی معمولی سستا ہوگیا۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی اوگرا کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اگست سے کردیا گیا ہے۔

Leave a reply