حماس نےمحمد الضیف ابوخالد کی شہادت کی تصدیق کردی

0
188
حماس نےمحمد الضیف ابوخالد کی شہادت کی تصدیق کردی

ہاٹ لائن نیوز : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے انکے فوجی ونگ القاسم بریگیڈزکےسربراہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔

القاسم بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ویڈیو بیان میں محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا۔

ابو عبیدہ نےاپنے بیان میں ، محمدالضیف کے نائب ، مروان عیسیٰ اور بریگیڈز کے دوسرے سینئر کمانڈروں ، غازی ابوطماعہ ، راعدثابت، رافہ سلامہ ، احمد الغندور اور ایمن نوفل کی شہادت کا بھی اعلان کیا۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن نے ہمارے دو عظیم رہنماؤں کو شہید کردیا ، لیکن انکی میراث اور مزاحمت جاری رہیگی۔حماس کے رہنماؤں کا قتل اسرائیل کیخلاف فلسطینی مزاحمت کو نہیں روک سکے گا۔

Leave a reply