حلیم عادل شیخ کو کراچی جیل سے رہا کر دیا گیا

0
68

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل سے رہائی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کل 171 دن جیل میں گزارے۔ ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن سینٹرل جیل کے باہر موجود تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ حلیم عادل شیخ پر کل 40 مقدمات تھے، انہیں تمام مقدمات میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کو زمینوں پر قبضے، 9 مئی کے فسادات اور پولیس پر حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔

Leave a reply