کم سن بچوں کی بازیابی معاملہ پر عدالتی فیصلہ جاری

0
113

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 پر عمل درآمد کرانےکے معاملہ پر عدالت نے پنجاب حکومت سے ایکٹ پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ۔

عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ سیکرٹری پنجاب حکومت ایکٹ پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرئے،متعلقہ محکمے کا مجاز آفیسر عدالت میں پیش ہو ۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نےگھروں میں کام کرنے والے بچوں کی بازیابی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ۔

درخواست گزار خاتون نے پانچ کم سن بچوں کو بازیاب کرانے اور مالکان سےتنخواہیں دلوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔

عدالتی فیصلے کے مطابق دوران سماعت درخواست گزار عدالت سے غائب ہو گئی ، عدالت بازیابی درخواست کو آئینی درخواست میں تبدیل کرتی ہے،15 سال سے کم عمر بچوں سے گھروں میں کام نہیں لیا جا سکتا،کم سن بچوں سے کام لینا پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 کی شق تین کی خلاف ورزی ہے،چائیلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو بازیاب کروائے گئے تین بچوں کو اپنی تحویل میں رکھے ، دیگر دو بچوں کو گھروں سے برآمد کر کے پیش کرے ۔

Leave a reply