جی سی اور ایف سی کالج کے انٹری ٹیسٹ چلینج،وجہ کیابنی؟

0
78

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) جی سی اور ایف سی کالج کے انٹری ٹیسٹ لاہور ہائی کورٹ میں چلینج کر دئیے گئے ۔

فرقان شاہ نے اپنے وکیل رانا سکندر کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایچ ای سی نے انٹری ٹیسٹ کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی لیکن پھر بھی یہ ٹیسٹ لئے گئے، انٹری ٹیسٹ کی مدد میں خطیر رقم طالب علموں سے وصول کی گئی ہے ، انٹری ٹیسٹ میں وہ طالب علم بھی کامیاب نہیں ہو سکے جنہوں نے میٹرک کے امتحانات میں ایک ہزار سے زیادہ نمبر لیے ۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بھی داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے بجائے میٹرک کے نتائج پر انحصار کیا جاتا ہے،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ لیے اُس وقت سندھ میں میٹرک کے امتحانات ہو رہے تھے اور وہ طالب علم اس میں شرکت نہیں کرسکے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے اور انٹری ٹیسٹ کی مد میں وصول ہونے والی رقم کا آڈٹ کرایا جائے ۔

Leave a reply