آسمانی بجلی گرنے سے بلوچستان میں 4 افراد جاں بحق

0
43

ہاٹ لائن نیوز : صوبائی پی ۔ڈی۔ ایم اے کے مطابق بلوچستان کے پشین، سوراب اور ضلع سیف اللہ میں بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، بلوچستان کے 2 درجن کے قریب اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ پشین، کوئٹہ،مستونگ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،لیویز ذرائع کے مطابق یہ ہلاکتیں آسمانی بجلی کے گرنے سے ہوئیں، مرنے والوں میں سوراب ضلع میں مارے گئے 2 نوجوان بھی شامل ہیں۔

پشین کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا، ایک اور شخص ضلع قلعہ سیف اللہ میں اسی طرح کے ایک واقعے میں جاں بحق ہو گیا،بلوچستان بھر میں طوفانی بارش سے صوبے کے مختلف علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے، مزید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے ساتھ پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Leave a reply