
حکومت نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگا۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 12 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 287 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 42 پیسے فی لیٹر کم کرکے 273 روپے 22 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل بھی 11 روپے 44 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج 21 نومبر سے کردیا گیا ہے۔









