جماعت اسلامی کا مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

0
10
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

جماعت اسلامی نے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 7 اگست کو ملک بھر کی اہم شاہراہیں بند کی جائیں گی، تاہم ایمبولینسز کو راستہ دیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی پٹرولیم لیوی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس پالیسیوں سے عام شہری متاثر ہو رہے ہیں اور حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پٹرولیم لیوی اور دیگر اضافی ٹیکسز کے خاتمے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ممکن ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی دیگر سیاسی و سماجی حلقوں سے رابطہ کرے گی تاکہ مہنگائی کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائی جا سکے۔

جماعت اسلامی کے مطابق 7 اگست کا احتجاج ملک گیر سطح پر مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل کے طور پر کیا جائے گا۔

Leave a reply