جعلی وکیل لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار

0
60

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ جعلی وکیل کی ضمانت خارج کر دی،۔پولیس نے ملزم راجہ عابد خان کواحاطہ عدالت سےہی حراست میں لےلیا ۔

جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل نے انکوائری کرنے کے بعد تھانہ سول لائنز لاہور میں جعلی وکیل کیخلاف 2023 میں مقدمہ درج کروایا، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی رپورٹ کے مطابق، جعلی وکیل 1959 کیسوں میں بطور وکیل راولپنڈی بنچ میں پیش ہوتا رہا، ملزم کے 46 کیس پی ایل ڈی، وائی ایل آر، پی ایل جے سمیت دیگر شماروں میں رپورٹ ہو چکے ہیں، ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ، گلگت بلتستان ہائیکورٹ میں بھی بطور وکیل پیش ہوا،ملزم 2009 سے 2023 تک مختلف ٹرائل کورٹس میں تقریباً 1500 مقدمات میں بطور وکیل پیش ہوا، ملزم نے سیشن کورٹ لاہور سے ضمانت حاصل کی ۔

Leave a reply