مخصوص نشستوں پرعدالت نےجواب طلب کرلیا

0
46

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں بتایا کہ مخصوص نشستوں کے لوگوں نے حلف اٹھا لیا ہے ، جس پر عدالت نے کہا کہ اپ اس حوالے سے تحریری جواب جمع کروا دیں ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں حلف ہوگیا تھا ، ابھی یہاں پر 9 نشستوں پر کام ہونا باقی ہیں ،میں یہ کہنا چاہتا ہوں جو نوٹیفکیشن ہے اسکو معطل کر دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ جواب آنے دیں اس پر اسکے بعد مزید کاروائی آگے برھے گی ۔

وکیل اظیر صدیق نے عدالت میں بتایا کہ جواب جمع کروانے پر وقت لگ جائیگا
جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply