کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ ختم

0
78

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی ، عدالت نے بچوں کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کلئیر آنے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا، عدالت نے ڈی آئی جی آئی ٹی سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔

ڈی آئی جی آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کے ساتھ پنجاب پولیس نے معاہدہ سائن کرلیا ہے، اے پی آئی فائلز سسٹم میں آپ لوڈ کردی گئی ہیں، اب بچوں کے کریکٹر سرٹیفکیٹ پر کیسز کا ریکارڈ نہیں آئے گا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نےرانا سکندرایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ پولیس نے ایک کالم دے دیا ہے ، جس میں کافی تفصیل دی گئی ہے، اس کالم میں متعلقہ کے جرم کے کوائف درج کئے جاتے ہیں ، جو غیر قانونی ہے ۔

Leave a reply