قیدی نمبر 804 ڈرنے والا نہیں

0
151

ہاٹ لائن نیوز : اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ سائفر کیس میں یہ سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں ، سائفر کیس سب سے کمزور اور صفر کیس ہے ، یہ ایک ایسا خط ہے جو خاص زبان میں آیا ، اس خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کہے اور ہم کریں یہ کسی ایک کا ایشو نہیں سب سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہے ، جب آپ احتجاج کررہے ہیں تو آپ تسلیم کررہے ہیں خط کے مندرجات درست ہیں ، آرمی چیف کے نام بھی جلد ہی بھول جاتے ہیں جب یہ ریٹائر ہو جاتے ہیں ، پانچ ججوں کو آدھی رات کو طلب کرلیا گیا یہ شہباز شریف نے بلکہ باجوہ نے طلب کیا ، قیدیوں کی وین تو ججز نہیں بلاتے ان کو کس نے بلایا تھا ،یہ سب چیزیں ثابت کرتی ہیں کہ اس کی شورٹی باجوہ نے دے تھی۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ شرم آنی چاہیے جو بشری بی بی اور عمران پر کیس بنایا گیا ، ہماری ذہنیت انتہائی پست ہوگئی ہے جو ن لیگ ایسے کیس بنا رہی ہے ، کون ثابت کرے گا کہ ان کی خلوت ہوئی یا نہیں ہوئی ، اب ان کا بڑا گواہ ہے وہ مانیکا ،جب یہ واقعہ ہوا تب اس نے اس کی پاک دامنی کی گواہیاں دیں ۔

چار مہینے جیل میں کاٹنے کے بعد اب اس کو اس عورت میں ساری برائیاں نظر آرہی ہیں ، میں نے پٹیشن دائر کی ہے سپریم کورٹ میں جو فائل نہیں ہورہی ، قاضی فائز عیسی نے کہاتھا کہ پٹیشن چودہ دن میں فائل ہوگی اور میری اب تک نہیں ہوئی ، جو بھی اس گلی سے ہوکر جاتا ہے ایسی باتیں کرتا ہے

ان سب لوگوں میں ایک کامن چیزیں ہے کہ پہلے غائب ہوتے ہیں اس کے بعد بازیاب تو اس کے بعد ان کے لہجے بدلے ہوتے ہیں ، ان لوگوں کے بارے میں ایک طرح کا فیصلہ ہوتا ہے اور ان کے بارے میں ایک طرح کا رویہ ہوتا ہے ۔

اب قیدی نمبر 804ان کے سامنے گر نہیں رہا ،۔اب یہ تو غلط ثابت ہوگیا کہ وہ سوٹا نہیں لگاتا اور یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ وہ گر نہیں رہا ۔

Leave a reply