معروف اداکار کے والد انتقال کر گئے

0
106

ہاٹ لائن نیوز : معروف پاکستانی اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کر گئےہیں ۔

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑے اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے مداح اس وقت افسردہ ہو گئے جب اسد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے بارے میں افسوسناک خبر شیئر کی۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسد نے کہا کہ آج ہم نے اپنے خاندان کے سب سے طاقتور شخص، اپنے ستون اپنے ابو کو کھو دیا ہے۔ اسد کے والد 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اداکارہ زارا نور عباس بھی اپنے سسر کے انتقال پر غمزدہ ہیں، انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ابو جان، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں ۔

Leave a reply