جج نےپرویز الہی کاکیس سننےسےمعذرت کرلی

0
21

ہاٹ لائن نیوز : پرویز الہی اور دیگر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےمقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست چیف جسٹس کوبھجواتے ہوئے جسٹس سلطان تنویراحمد کی عدالت میں لگانےکی سفارش کردی۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ شریک ملزم مختاراحمدکی درخواست ضمانت جسٹس سلطان تنویراحمدکی عدالت میں زیرسماعت ہے، استدعا ہے کہ یہ درخواست بھی جسٹس سلطان تنویراحمد کی عدالت میں بھجوا دی جائے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے مخالفت کی

عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ یہ کیس وہاں بھیجا جائے، یہ عدالت ہی اس درخواست پر فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ اس نقطے پر اعلی عدالتی فیصلے موجود ہیں۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نےپرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی۔

وکیل پرویز الٰہی نےکہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کا بھرتی کےعمل میں کوئی کردار نہیں تھا،پرویز الٰہی کیخلاف رشوت اور جعل سازی کے کوئی شواہد ریمانڈ پر موجود نہیں ،پراسیکیوشن نے پرویز الٰہی سے جعلی رشوت ریکوری رپورٹ بنائی۔

Leave a reply