ثناءجاوید کو ایک بار پھر ٹرولنگ کاسامنا

0
64

ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثناءجاوید کو ملتان اسٹیڈیم آنا بہت مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثنا جاوید پیر کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم آئیں جہاں انہیں ایک ناخوشگوار واقعہ کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کےدوران ثناء جاوید کو دیکھ کراسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے ’ثانیہ مرزا‘ کے نعرے لگائے، جس پر ثنا جاوید قدرے پریشان نظر آئیں تاہم انہوں نے بظاہر خود کو قابو میں رکھا۔

Leave a reply