
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار مسافر بس نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پیر کو کراچی میں سائٹ ایریا باوانی چالی کے قریب ٹریفک کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 6 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ اورایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو رضاکاروں نے جاں بحق اور زخمیوں کو اٹھا کر اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔








