تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

0
26

ہاٹ لائن نیوز : تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

اے این ایف حکام کے مطابق خاتون کو خفیہ اطلاع پر تعلیمی ادارے کے گیٹ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزم سمیت گرفتار ملزم تعلیمی ادارے کی کینٹین میں کام کرتا ہے۔

گرفتار ملزم کے کمرے کی تلاشی کے دوران چرس، افیون ، آئس کے ٹوکن برآمد ہوئے۔ تفتیش کے مطابق ملزمان پشاور سے منشیات سمگل کرتے تھے۔ ملزم نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیاہے۔

Leave a reply