ترقیاتی منصوبےٹھپ، فیصلہ ہوگیا؟

0
128

لاہور : (ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے سیزن کے دوران سائیکلنگ کو فروغ دینے کی تجویز دے دی ، عدالت نے ہدایت کی کہ اکتوبر سے مارچ کے دوران نئے ترقیاتی پراجیکٹ شروع نہ کیے جائیں ۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ایک ماہ میں کتنے پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں ۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ پانچ منصوبوں پر اس وقت کام جاری ہے شاہدرہ میں جاری پراجیکٹ بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ
نیازی انٹرچینج ٹو بابو صابو پراجیکٹ پر کام شروع نہ کریں، فروری میں شروع کر لیں جو پراجیکٹ چل رہا ہے وہ ٹھیک ہیں۔دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ائیر کوالٹی پر پراجیکٹس کتنا اثر کرے گا یہ بھی بتایا جائے ۔

آئندہ سماعت پر جو ڈیٹا جمع ہوا ہے اسکی روشنی میں عدالت کو آگاہ کریں ، جوڈیشل واٹر کمیشن نے تجویز پیش کیا ، سموگ کے سیزن کے دوران کوئی تعمیراتی پراجیکٹ شروع نہیں ہونا چاہیے ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ بالکل ٹھیک تجویز ہے ایسا ہی ہونا چاہیے ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ
پانی کو بچانے کے لیے کام کرنا ہو گا ۔دس مرلے کے گھروں کی تعمیر میں بھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی ہونا چاہیے ، آئندہ سماعت پر پروپوزل بنا کر عدالت میں پیش کریں ۔

جسٹس شاہد کریم نے تجویز دی کہ اکتوبر سے مارچ تک سائیکلنگ کو پروموٹ کیا جا سکتا ہے ، لندن سے یہ کام شروع ہوا یہ پلان یہاں بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ٹونی بلئیر کے کیس کو سننے کے لیے جج سائیکل پر آتے تھے عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply