سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ

0
86

ہاٹ لائن نیوز : کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

شمالی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 26 سالہ سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان میں کوٹ اعظم میں کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔ تینوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔

Leave a reply