بھارتی جیلوں سے 25 پاکستانی شہری رہا، وطن واپس پہنچ گئے

0
12
بھارتی جیلوں سے 25 پاکستانی شہری رہا، وطن واپس پہنچ گئے

بھارت میں مختلف مقدمات یا وجوہات کی بنا پر قید 25 پاکستانی شہری رہائی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے رہا کیے گئے پاکستانی شہریوں کو واہگہ اٹاری سرحد پر پہنچایا، جہاں انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستان واپسی پر متعلقہ حکام نے شہریوں کی ضروری دستاویزی اور انتظامی کارروائی مکمل کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں سے متعلق معاملات پر جاری رابطہ کاری کا حصہ ہے۔

Leave a reply