بچوں کو حوالات میں کیوں رکھا ؟

0
58

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے خلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی ۔

ایڈووکیٹ رانا سکندر نے کم عمر ڈرائیورز کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے خلاف متفرق درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پولیس کم عمر ڈرائیور پر مقدمے درج کرکے حوالات میں بند کررہی ہے ، جیونائل ایکٹ کے تحت کم عمر بچوں کو تھانوں کے حوالات میں نہیں رکھا جاسکتا ،تاہم درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت کم عمر بچوں کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کو کالعدم قرار دے ۔

Leave a reply