جسٹس اعجازالاحسن نے بھی استعفیٰ دےدیا

0
82

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا تحریری استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے تاہم متن تاحال سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی کارروائی میں شرکت سے بظاہر انکار کردیا تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی صدارت چیئرمین قاضی فائز عیسیٰ نے کی، اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سردار طارق مسعود، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بطور ممبر شرکت کی تاہم رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے شرکت نہیں کی۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا کوئی وکیل اجلاس میں پیش نہیں ہوا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے مظہر نقوی کا استعفیٰ پڑھ کر سنایا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری ساکھ داؤ پر لگی ہے، ہم اس معاملے کو ادھورا چھوڑ سکتے ہیں نہ ہوا میں، ہم اپنی کارروائی جاری رکھیں گے۔ ‘

اس سے قبل صدر مملکت نے آج صبح جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔

Leave a reply