بلوچستان کابینہ نےحلف اٹھا لیا

0
26

ہاٹ لائن نیوز : تفصیلات کےمطابق بلوچستان کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنرہاؤس بلوچستان میں ہوئی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے چودہ وزراء سے حلف لیا،کابینہ میں پیپلزپارٹی کے علی مدد، ظہور بلیدی، بخت کاکڑ،صادق عمرانی ،فیصل جمالی اور سرفراز چاکر شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کےسردار عبدالرحمان، سیلم کھوسہ، عاصم کرد، راحیلہ حمید درانی، شعیب نوشیروانی اور نور محمد بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنے، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضیاء لانگو اور طارق مگسی بھی وزیر بن گئے، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان، اراکین بلوچستان اسمبلی اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Leave a reply