رمیز راجہ ایک بارپھرتنقیدکی زد میں

0
93

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور سابق کرکٹر رمیز راجہ ان دنوں اپنے ایک اور بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہے ہیں۔

کرکٹ شائقین ہمیشہ ٹی وی پر رمیز راجہ کی شاندار کمنٹری یا ان کے کھیل کے حوالے سے شاندار تجزیہ سنتے ہیں لیکن ان دنوں پی سی بی کے سابق چیئرمین کا سوشل میڈیا پر ان کے ایک بیان پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ڈائیٹ پلان کسی اور نے نہیں بلکہ ناسا کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

رونالڈو کی خوراک کے بارے میں رمیز راجہ کا انوکھا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر صارفین پی سی بی کے سابق چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا مذاق بھی اُڑا رہے ہیں۔

Leave a reply