بشری بی بی کے شوہر کو ریلیف مل گیا

0
170

 

ہاٹ لائن نیوز : بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی گرفتاری کے معاملہ پر عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے خاور مانیکا کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کوایک لاکھ کے مچلکے بطور شورٹی داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔

عدالت کے روبرو ایڈشنل پراسیکوٹر جنرل عبدالصمد پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کی مخالف کی

پراسیکوٹر کاکہناہےکہ تفتش میں درخواست گزار گناہ گار ہے ، اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری تھی کہ وہ اراضی کو تحویل میں لے لیتی ۔

درخواست گزارکےوکیل کاکہناتھا کہ انٹی کرپشن حکام نےخاور فرید مانیکا کوقبرستان کی زمین پرقبضہ کرنےکےالزام میں گرفتارکر رکھا ہے۔خاورمانیکا پر قبرستان کی زمین پرناجائز تعمیرات کرنے کا الزام عائد ہے ،اینٹی کرپشن حکام نےخاورمانیکا کو 25 ستمبرکوگرفتار کیاتھا، عدالت سےاستدعا کی گئی کہ عدالت رہائی کی درخواست ضمانت کومنظورکرے ۔

Leave a reply