برطانیہ میں وارننگ جاری کر دی گئی

0
126

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ میں شدید سردی کے باوجود مزید بارش اور برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

برطانیہ کے بہت سے حصوں کو “آئس رنک” کا سامنا ہے، محکمہ موسمیات آفس نے برطانیہ بھر میں مزید برفباری کی وارننگ جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، نارتھ آف انگلینڈ ، نارتھ اور سینٹرل ویلز کے بیشتر علاقوں میں برفباری کا ییلو الرٹ جاری کیا ہے۔

انگلینڈ اور ویلز میں بارش کے ساتھ کچھ وسطی اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مشرقی اسکاٹ لینڈ کو سردیوں کی بارش اور برف باری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شمال مشرقی علاقوں میں رات بھر برف باری اور بارش ہوگی، جب کہ شمال مغربی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری متوقع ہے۔

Leave a reply