برطانوی باغبان نے دیوہیکل لہسن اور مٹر اُگا کر دو عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

0
19
برطانوی باغبان نے دیوہیکل لہسن اور مٹر اُگا کر دو عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

برطانیہ کے ایک باغبان نے غیر معمولی جسامت کا لہسن اور مٹر اُگا کر دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے گلوسٹر شائر سے تعلق رکھنے والے گراہم بیرٹ نے دنیا کا سب سے بھاری لہسن اور سب سے بھاری مٹر اُگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

25 جون کو گراہم بیرٹ اپنی پیداوار کی جانچ کے لیے برک شائر میں واقع وارگریو نرسری پلانٹ سینٹر پہنچے، جہاں وزن اور پیمائش کے بعد تصدیق ہوئی کہ ان کا لہسن 19 سینٹی میٹر لمبا اور 1.75 کلوگرام وزنی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ لہسن ایک عام لہسن کے مقابلے میں تقریباً 35 گنا زیادہ وزنی ہے اور اس کا وزن تقریباً چار فیفا معیار کے فٹبالز کے برابر بنتا ہے۔

اسی روز گراہم بیرٹ نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، جب ان کے اُگائے گئے سویڈش ہیرلوم سنو پی (مٹر) کا وزن 28 گرام ریکارڈ کیا گیا، جسے دنیا کا سب سے بھاری مٹر قرار دیا گیا۔

یہ دونوں ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم کیے گئے۔

Leave a reply