کردار مختصر لیکن مقبولیت میں ہوشربا اضافہ

0
67

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ میں سال 2017 سے اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ترپتی ڈمری نے فلم ’’اینیمل ‘ میں مختصر کردار ادا کرکے مقبولیت میں ناقابل یقین اضافہ کردیا ہے۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی میگا ایکشن تھرلر اینیمل میں، ترپتی ڈمری نے رنبیر کپور کے مقابل کردار ادا کیا، جس نے اپنے کردار سے کروڑوں فالورز جیتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’اینیمل‘‘ کی ریلیز سے قبل ترپتی ڈمری کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد صرف 6 لاکھ تھی تاہم فلم کی ریلیز کے فوراً بعد ان کے فالوورز کی تعداد 23 لاکھ ہوگئی ہے۔

ترپتی ڈمری کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی موجودہ تعداد 2.9 ملین یعنی 29 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a reply