بدھ تک ڈیل نہ ہوئی تو جنگ کا خدشہ، ٹرمپ کی وارننگ

0
6
بدھ تک ڈیل نہ ہوئی تو جنگ کا خدشہ، ٹرمپ کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے، تاہم وہ عجلت میں کوئی ناقص ڈیل نہیں کریں گے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ معاہدہ ہونے تک ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ممکنہ معاہدہ سابق اوباما دور کے جوہری معاہدے سے بہتر ہوگا اور دنیا اس پر فخر کرے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بدھ تک معاہدہ نہ ہو سکا تو جنگ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کو مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ وہ کسی دباؤ کے تحت معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ امریکی فوج اور ان کی انتظامیہ کی کامیابیوں کو کم کرکے پیش کر رہے ہیں۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ ایران کو برتری حاصل ہو رہی ہے۔

Leave a reply